ٹرمپ کےداماد جیرڈکشنر بھی وائٹ ہاؤس میں عہدہ لینےکےخواہشمند

ٹرمپ کےداماد جیرڈکشنر بھی وائٹ ہاؤس میں عہدہ لینےکےخواہشمند

ٹرمپ کےدامادجیرڈکشنر بھی وائٹ ہاؤس میں عہدہ لینےکےخواہشمند ہیں،نومنتخب صدرپارٹی حریفوں کوبھی قریب لانےمیں مصروف،مٹ رومنی کووزارت خارجہ دیے جانے کاامکان ہے۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر ان دنوں وکیلوں سے مشاورت میں مصروف ہیں، جس کا مقصد وائٹ ہاؤس میں اپنا مستقل کردار تلاش کرنا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس میں ان کے مستقل کردار پر قرابت داری کے قوانین کے تحت مقدمہ ہوسکتا ہے، اسی لیے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کی ملازمت کے لیے کوئی تنخواہ وصول نہ کریں تو اس قانون سے بچا جا سکتا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق نومنتخب صدر اپنے سخت ناقد اور میساچوسٹس کے سابق گورنر مٹ رومنی سے ملیں گے، اس موقع پر ٹرمپ کی جانب سے رومنی کو وزیر خارجہ بننے کی پیشکش کا بھی امکان ہے۔ادھر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی حساس ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کی تیاری کر رہے ہیں لہٰذا نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر 75 سالہ جیمر کلیپر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،ان کے اختیار میں 17 مختلف حساس ادارے ہیں، جن میں سی آئی اے، ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی اور ایف بی آئی بھی شامل ہیں، ایک لاکھ 7ہزار سے زائد ملازمین ان کے زیراثر ہیں ۔اسی دوران برلن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور صدر اوباما کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے بعد گفتگو میں امریکی صدر براک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ اگر روس امریکی اقدار اور عالمی اصولوں سے انحراف کرے تو وہ اس کے سامنے ڈٹ جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*