ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے نفرت انگیز واقعات میں اضافہ

ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے نفرت انگیز واقعات میں اضافہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے اب تک امریکا بھر میں نو سو سے زائد نفرت انگیز واقعات ریکارڈ ہوچکے ہیں ۔انسانی حقوق کے ایک ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد سے اب تک امریکا بھر میں نفرت پر مبنی واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور امریکا بھر میں عدم تشدد اور نفرت پر مبنی نو سو سے زائد واقعات ریکارڈ ہوچکے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعات ٹرمپ کے صدر بننے کے محض دس دنوں کے اندر ریکارڈ ہوئے ہیں ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران جو نفرت انگیزی دیکھنے میں آئی تھی یہ سب اس کا نتیجہ ہے اور یہ امریکی سوسائٹی کے لیے نیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*