ٹرمپ کے مسلمانوں سے متعصبانہ رویے پر یہودی اُٹھ کھڑے ہوئے

ٹرمپ کے مسلمانوں سے متعصبانہ رویے پر یہودی اُٹھ کھڑے ہوئے

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویے کے خلاف امریکا میں یہودی بھی اٹھ کھڑے ہوئے۔معروف امریکی تنظیم کے یہودی سربراہ جوناتھن گرین بیلیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکی مسلمانوں کی رجسٹریشن کی گئی تو وہ خود کو مسلمان کی حیثیت سے رجسٹر کرائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ صدر بن کرایک ڈیٹا بیس بنائیں گے جہاں تمام امریکی مسلمانوں کو خود کو رجسٹر ڈکرانا ہوگا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ٹرمپ کے ترجمان نے مذاہب کی بنیاد پر رجسٹریشن کے عمل کی تردید کردی ہے، تاہم اینٹی ڈیفیمیشن لیگ کے یہودی سربراہ نے ایسے کسی ممکنہ اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔جوناتھن گرین بیلیٹ نے واضح کیا ہے کہ امریکا جس تناؤ سے گزر رہا ہے اس میں ایسا کوئی بھی اقدام خطرناک ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*