ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی انشورنس کی رقم میں اضافہ

ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی انشورنس کی رقم میں اضافہ

ریلوے حکام اور انشورنس کمپنی کے مابین مسافروں کی انشورنس پالیسی میں تبدیلی پر اتفاق رائے ہو گیا ، دوران سفر ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی انشورنس کی رقم بڑھا دی گئی ۔ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ریلوے ٹرینوں کا ہر مسافر دوران سفر انشورڈ ہو گا۔آئندہ دوران سفر جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو 10 کے بجائے 15 لاکھ روپے ملیں گےجبکہ زخمی مسافروں کو پانچ کی بجائے ساڑھے تین لاکھ روپے دینے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔جاوید انور کا کہنا تھا کہ پریمیم کی رقم ٹکٹ پر معمولی اضافے کے ذریعے وصول کی جارہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*