ٹوکیو میں پانچ دہائیوں بعد نومبر کے مہینے میں برف باری

ٹوکیو میں پانچ دہائیوں بعد نومبر کے مہینے میں برف باری

ٹوکیو میں 54 برس بعد پہلی بار نومبر کے مہینے میں برفباری ہوئی ہے۔ جاپانی دارالحکومت کے باسی اس پر حیرت زدہ رہ گئے ہیں کیوں کہ عام طور پر سال کے اس حصے میں درجۂ حرارت دس سے 17 درجے تک رہتا ہے۔غیر متوقع برف کی وجہ سے عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام معمولی تاخیر کا شکار ہو گیا۔جاپان کے موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ سڑکیں برف کی وجہ سے خطرناک ہو سکتی ہیں، اور بجلی کی تاریں گر سکتی ہیں۔اس سے قبل ٹوکیو میں 1962 میں آخری بار نومبر میں برف باری ہوئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*