پاناماکیس میں کچھ بنتانظر نہیں آرہا، رحمان ملک

پاناماکیس میں کچھ بنتانظر نہیں آرہا، رحمان ملک

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہناہےکہ پاناماکیس میں کچھ بنتانظر نہیں آرہا، لگتاہےکہ اس کیس کا مسئلہ پارلیمنٹ کے سوا کہیں حل نہیں ہوگا ،پاناما سفارتی کیس بن چکا ہے، فوٹو کاپیوں پراس کی تحقیقات نہیں ہو سکتی ۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے ان کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نےکہاکہ لاہورمیں کسی سڑک کا نام جہانگیر بدرسےمنسوب ہونا چاہیے ۔سابق وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ پاناما کیس جن کے خلاف ہے اور جس پراپرٹی پر یہ کیس بنا، وہ ملک سے باہرہیں،وہاں کی حکومتوں سے اجازت لے کر اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکے4میں سے3 نکات اسحاق ڈار قبول کر چکے ہیں، چوتھا بھی مان لیں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*