پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کیخلاف درخواست دائر

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ، عدالت نے دائرہ اختیار ہی چیلنج کر دیا ۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن بل 2016 پارلیمنٹ میں زیر التواء ہے تو عدالت پارلیمنٹ کے اختیار میں مداخلت کیسے کر سکتی ہے؟ چیف جسٹس کمیشن بنانے کا حکومتی خط پہلے ہی رد کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے قانون سازی تجویز کر چکے ہیں ۔ تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں اورعدالتیں پارلیمنٹ کے قوانین پرعمل کی پابند ہیں ۔بیرسٹر ظفر اللہ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کو سیاسی خاندان کے تنازعے میں سماعت کا اختیار نہیں ہے ، ایسا ہوا تو کوئی بھی مخالف عدلیہ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کریگا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*