پانچ ارب روپے کی شادی پر لوگوں کی برہمی

پانچ ارب روپے کی شادی پر لوگوں کی برہمی

فضہ سعید۔۔۔۔۔۔انڈین سیاست دان کی بیٹی کی پرتعیش شادی کے بعد ملک بھر میں برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے جہاں کروڑوں لوگ شدید غربت کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔سابق وزیر جی جاناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے  خرچ آیا ہے۔

002

سونے کی پلیٹوں والے دعوت نامے اور بالی وڈ کے ستاروں کی پرفارمنس سے مزین یہ شادی خاصی متنازع ہو گئی ہے۔ ناقدین نے اسے ‘دولت کی فاحشانہ نمائش’ قرار دیا ہے۔یہ شادی انڈین حکومت کے اس اعلان کے چند ہی روز بھی منعقد ہو رہی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ ختم کر رہی ہے۔ایل سی ڈی سکرینوں سے مزین طلائی دعوت نامےپر ایک کروڑ روپے خرچ آیا۔۔ دلھن کی ساڑھی 17 کروڑ روپے۔۔

003

دلھن کے زیورات پر 90 کروڑ روپےلاگت آئی۔۔ جبکہ تین ہزار تین سو حفاظتی اہلکار اور پولیس والے طلب کیے گئے۔۔لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس شادی پر طنز و تشنیع کے تیر برسانا شروع کر دیے۔ ان کے سیاسی مخالفین نے بھی یہ کہنے میں دیر نہیں کی کہ وزیرِ اعظم کو کالے دھن کے خلاف مہم میں بڑی شخصیات پر بھی ہاتھ ڈالنا چاہیے۔ریڈی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست کرناٹک کے سابق وزیر رہ چکے ہیں۔ تاہم اس کے بعد سے انھوں نے بدعنوانی کے الزام میں تین برس جیل میں گزارے، اور پچھلے ہی سال ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ وہ اپنے خلاف تمام الزامات سے انکار کرتے ہیں۔۔ انڈیا میں عالیشان شادیاں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہیں اور بہت سی شادیوں میں تمام لین دین کیش پر ہوتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*