پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا ایسکس کاونٹی سے معاہدہ

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا ایسکس کاونٹی سے معاہدہ

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کا ایسکس کاونٹی سے معاہدہ ہو گیا وہ اگلے کاونٹی سیزن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا بھگتنے کے بعد محمد عامر ایکبار پھر دنیا کرکٹ کے لئے اہم بولر بن گئے ہیں۔ پہلے مختلف لیگ ٹیموں اور اب انگلش کاونٹی نے محمد عامر کو اپنانا شروع کردیا ہے۔انگلش کاؤنٹی ایسکس نے بھی محمد عامر سے اگلے سیزن کےلیے معاہدہ کرلیا ہے ۔ محمد عامر کاؤنٹی چیمپئن شپ اور نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد انیس جون سے ایسکس کو سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*