پاکستانی ’چائے والے ‘کے بعد اب نیپال کی ’ترکاری والی‘

پاکستانی ’چائے والے ‘کے بعد اب نیپال کی ’ترکاری والی‘

چند روز قبل سوشل میڈیا پر صرف ایک تصویر سے اسٹار بننے والے پاکستانی چائے والے کے بعد اب ترکاری والی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔نیپال سے تعلق رکھنے والی ایک سبزی فروخت کرنے والی لڑکی نے ان دنوں سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے۔سماجی ویب سائٹس پر خوبرو لڑکی کی دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ سبزی کی مارکیٹ میں موبائل فون پر بات کرتے اور سبزی کی ٹوکریاں کندھے پر لادے جارہی ہے۔لڑکی کا نام تو تاحال نہیں پتا چل سکا تاہم یہ سوشل میڈیا پر ’ترکاری والی‘کے نام سے مشہور ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*