پاکستان جانے والا بوند بوند پانی روک دیں گے، نریندر مودی

پاکستان جانے والا بوند بوند پانی روک دیں گے، نریندر مودی

جنگی جنون میں مبتلا بھارت گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ، کشمیر کا قصاب اب پاکستان کو پانی روکنے کی دھمکیاں دینے لگا ۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے والا بوند بوند پانی روک دیں گے ۔بھارتی پنجاب میں ایک تقریب کے دوران مودی نے بڑھک ماری ۔ مودی کا کہنا تھا کہ بھارت کا پانی پاکستان میں بہہ رہا ہے ، اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ ستلج، بیاس اور راوی کا پانی بھارت کا حق ہے جو پاکستان کے سمندر میں بہہ جاتا ہے ۔ مودی نے، سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کو دہرا کر بھارتی عوام کو پھر بے وقوف بنایا اور دوغلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو غربت ، کرپشن اور کالے دھن کے خلاف لڑنے کا مشورہ بھی دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*