پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے :شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے :شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں ۔گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندار مثال قائم کی گئی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے ، ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے رہا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*