پاکستان میں پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی

پاکستان میں پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی

فضہ سعید…. پانی کی  کمی کے باعث خشک سالی کے خطرات بڑھ گئے۔۔ رواں سال تربیلا منگلا اور چشمہ میں پانی کے ذخائر آٹھ لاکھ ایکڑتک کم ہوگئے۔۔ارسا کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ برس ان ہی دنوں میں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ چھیانوے ہزار پانچ سو کیوسک تھا جو اس سال کم ہوکر پچاس ہزار کیوسک رہ گیاہے۔ پاکستان میں پانی کے ذخائر میں کمی سترہ فیصد سے بڑھ کر پچیس فیصد ہونے تک خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ارسا کے مطابق پانی کی کمی کے باوجود طے شدہ فیصلے کے تحت پنجاب کوچھیاسٹھ ہزار چھ سو، سندھ کو پینتالیس ہزار، بلوچستان کو چارہزار سات سو اور پختون خواہ کو تین ہزارایک سو کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ ربیع سیزن کیلئے پانی کی تقسیم میں سترہ اعشاریہ ایک فیصد طے کی تھی، تاہم دریاؤں کے بہاؤ میں پانی کی شدید کمی کے نتیجے میں ارسا کسی بھی وقت پانی کی کمی پر نظر ثانی کیلئے ایڈوائزاری طلب کرسکتی ہے۔۔تاحال اس مسلئے سے نکلنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔۔اس مسلئے سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ مستقبل میں اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*