پاکستان میں کلبھوشن یادو کے بعد ایک اور بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا

پاکستان میں کلبھوشن یادو کے بعد ایک اور بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا

پاکستان میں کلبھوشن یادو کے بعد ایک اور بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا ۔ بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کا تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسی آئی بی کا افسر بلبیرسنگھ فرسٹ سیکریٹری پریس انفارمیشن تعینات تھا ۔ پاکستان بدر کیا گیا سرجیت سنگھ بھی بلبیرسنگھ نیٹ ورک کا حصہ تھا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتکار خفیہ ایجنسی راء کا اسٹیشن چیف بھی تھا ۔واضح رہے اس سے پہلے بھی حساس اداروں نے بلوچستان میں بڑی اور اہم کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ ہندوستانی جاسوس بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کی مدد کرنے اور بلوچستان میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ ملزم کے کراچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف کیا گیا ۔ را  ایجنٹ کی گرفتاری کے چند روز بعد اس کی ویڈیو بھی سامنے لائی گئی، جس میں کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا کہ اسے 2013 میں خفیہ ایجنسی  را  میں شامل کیا گیا اور وہ اس وقت بھی ہندوستانی نیوی کا حاضر سروس افسر تھا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*