پاکستان میں 70 لاکھ افراد کو ذیابیطس کا خدشہ

پاکستان میں 70 لاکھ افراد کو ذیابیطس کا خدشہ

فضہ سعید۔۔۔پاکستان میں 70 لاکھ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اوراگر احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو اتنی ہی تعداد اس مرض میں مبتلا ہونے کے دہانے پر ہیں ،پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ذیابیطس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ذیابیطس کی دو اقسام ہیں۔ ایک قسم وہ جو بچپن سے ہی ہو جاتی ہے اور دوسری قسم جو تقریباً 40 سال کی عمر میں ہوتی ہے۔ دوسری قسم کی ذیابیطس عام طور پر خوراک میں تبدیلی، دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں لوگوں کی نقل مکانی جیسی وجوہات کے ذیابیطس ایک ایسی خاموش بیماری ہے جو انسانی جسم کو برباد کر کے رکھ دیتی ہے۔۔۔سرکاری سطح پر اس بیماری سے بچاؤ کی آگاہی نہیں۔۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس سے بچاؤ کے حوالے سے کسی قسم کی آپریشنل پالیسی یا سٹریٹیجی موجود نہیں ہے۔ حکومت اس بیماری کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔۔ حکومت کو اس بیماری سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا۔۔۔ اگر پاکستان ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے میں ناکام رہا تو 2040 تک ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ ہو جائے گی۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*