پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کردی

پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کردی

پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کردی، نئی دلی میں بھارتی ہائی کمشنر عبدالباسط کہتے ہیں کہ دسمبرمیں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں بھارتی چینل کو انٹرویو میں عبد الباسط کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر بھارت سے بات چیت کیلئے تیا رہے ، جو اگلے ہفتے امرتسر میں شروع ہورہی ہے ۔عبد الباسط کا کہناتھا کہ بھارت کے دورے کے دوران سرتاج عزیز کے شیڈول میں بھارت سےمذاکرات شامل نہیں لیکن اگر میزبان ملک پیشکش کرتا ہے تو پاکستان اس پیشکش کو قبول کر لے گا۔عبد الباسط کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رکے ہوئے مذاکرات کا عمل بحال ہونا چاہیئے ، مذکرات کچھ مہینوں یا سالوں تک معطل کر سکتے ہیں لیکن تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات ہی میں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*