پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ کہیں بھی اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں، کپتان کین ولیمسن

پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ کہیں بھی اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں، کپتان کین ولیمسن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اچھی سائیڈ ،ان سے مقابلے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ کہیں بھی اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں، بیٹسمین تو تجربہ کار ہیں ہی بولنگ اٹیک کو بھی اسپنر کی موجودگی نے مزید مضبوط کر دیا ہے ، ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹسمینوں کے لیے آسان نہیں ہو گی ، فاسٹ بولروں کو مدد ملے گی ۔ انہوں نے بتایا کہاکہ اسپنر ٹوڈ ایسٹل کھیلیں گے جبکہ جیت راول ڈبیو کریں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے لئے گرین ٹاپ وکٹ تیار کی گئی ہے ۔ پہلا روز بارش سے متاثر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*