پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کی مخالفت کردی

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کی مخالفت کردی

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کی مخالفت کردی ہے،بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کمیشن نہ بنانا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رائے ہے۔ایک بیان میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پاناما معاملے پر کمیشن نہیں بنانا چاہیے،حکومت ایشو کی انکوائری سے بھاگ رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعتوں کاپاناما بل پر ساتھ نہ ہونے کا تاثر غلط ہے، پاناما بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں، سپریم کورٹ اپوزیشن کے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*