پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، کھلاڑیوں کو کوچز نے 2 سیشنز میں ٹریننگ کرائی ۔اپنے کپتان سے محروم پاکستان ٹیم اب ہملٹن پہنچ چکی ہے ،جہاں دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 نومبر سے شروع ہو گا، سیریز برابر کرنے کے لیے گرین شرٹس کو ایک بڑا چیلنج درپیش ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوچز نے حکمت عملی بنا لی ہے ۔ہملٹن میں کھلاڑیوں کو 2 سیشن میں بھرپور ٹریننگ کرائی گئی ہے ، صبح کے سیشن میں 3گھنٹے کھلاڑیوں کو نیٹ پریکٹس کرائی گئی تو سہ پہر میں ایک گھنٹے کی فزیکل فٹنس کے لیے ٹریننگ بھی کرائی گئی، پاکستان ٹیم کل سہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی ۔واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی ایک نہ چل سکی تھی،بیٹنگ فلاپ ہوئی تو بولرز بھی کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*