پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ فاسٹ بولر محمد عامر کے بیان پر ناراض ہوگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ فاسٹ بولر محمد عامر کے بیان پر ناراض ہوگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ فاسٹ بولر محمد عامر کے بیان پر ناراض ہوگئی، کیچز چھوڑنے پر اپنے کھلاڑیوں کوتنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے، مینجمنٹ نے عامر کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔فاسٹ بولر محمد عامر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا توعامر نے اپنے ہی کھلاڑیوں پرکیچ ڈراپ کرنے کا سوال اٹھا دیا۔محمد عامر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ان کی گیند پر کیچز نہ چھوڑے جاتے تو کارکردگی اچھی ہوتی، ڈراپ کیچز کی وجہ سے وہ زیادہ وکٹیں نہ لے سکے،لیکن محمد عامر کا یہ بیان ٹیم مینجمنٹ کو برا لگا۔ٹیم میٹنگ میں مینجمنٹ نے عامر کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف نوٹس لے لیا اور انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*