پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے، ملیحہ لودھی

پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے، ملیحہ لودھی

کشمیریوں کی جد و جہد آزادی اور حق خود ارادیت سے متعلق پاکستان کی قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے ۔ تنظیم کے ملکوں سے انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر تیار ہیں ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی بڑی کامیابی، پاکستان وادی کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یو این جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں پاکستان کے تعاون سے پیش قرار داد کی متفقہ منظوری کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے استصواب رائے کیلیے حقوق کا ادراک انسانی حقوق کی ضمانت کی بنیادی شرط ہے۔پاکستان کی قرارداد میں 72 ملکوں نے بھی تعاون کیا۔پاکستان 1981 سے قرارداد پیش کر رہا ہےجس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں کی جد و جہد اور حق خود ارادیت کی طرف مبذول کرانا ہے۔امید ہے قراداد اگلے ماہ جنرل اسمبلی کی توثیق کے لیے سامنے لائی جائے گی۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں کہا شنگھائی تعاون تنظیم کے15سال مکمل ہونے پرمبصرکی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے۔پاکستان جغرافیائی لحاظ سے جنوبی ایشیاکااہم ترین ملک ہے۔ دنیا کو نئے اور پیچیدہ تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انسانی اور منشیات اسمگلنگ ،منظم جرائم خطے کے ملکوں کیلیے خطرہ ہیں ۔انہوں نے کہا خطے میں امن اور ترقی کیلیے پاکستان کا اہم کردار ہے ۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا پاکستان انسداد دہشت گردی کےآپریشنز کے تجربے کا ایس سی او ملکوں سےتبادلہ کرسکتاہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*