پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے ، مریم مختیار کچھ ایسا کرنا چاہتی تھیں جو کوئی نہ کرسکا ، مریم مختیار کو اعلیٰ ترین فوجی اعزازتمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔گزشتہ برس 24 نومبر کو میانوالی کے قریب ایف ٹی سیون پی جی طیارہ ایک تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہواجس نے مریم مختار کو امر کردیااور مریم مختار نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کیا ۔مریم مختار کہتی تھیں وہ ایسا کچھ کرنا چاہتی ہیں جو پہلے کسی نے نہ کیا ہوا ، یہ ہی جستجو انھیں پاکستان ایئر فور س میں لےکر آئی۔جنگی طیاروں سے فضاؤں میں راج کرنے والی شہید مریم مختار نے ثابت کیا کہ پاکستان میں لڑکیوں پر کوئی پابندی نہیں ،مریم کو پی اے ایف میں شمولیت پر فخر تھا ۔فلائنگ آفیسر مریم مختیار نے جو کہا وہ کر دکھایا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*