پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑگیا

پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑگیا

پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑگیا، بھارتی ویمن ٹیم کے سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی نے 6پوائنٹس پاکستان ٹیم کو دے دیے ہیں۔ اب ورلڈ کپ کےلیے بھارت کو بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔پاکستان اوربھارت کی ویمن ٹیموں کےدرمیان سیریز7سے27ستمبرتک ہونی تھی اور 5میچزکی سیریزکے3میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈکاحصہ تھے،سیریز کے5میں سے3میچ منسوخ ہونے سےپاکستان کو6پوائنٹس مل گئے ۔بھارت کی جانب سے پاکستان ویمن ٹیم کےخلاف سیریزنہ کھیلنے کے سبب اب بھارت کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگاجبکہ پاکستان کم پوائنٹس کے سبب کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*