پاکستان کے سب سے بڑے ونڈ پاور کمپلیکس کے لئے ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستان کے سب سے بڑے ونڈ پاور کمپلیکس کے لئے ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستان کے سب سے بڑے ونڈ پاور کمپلیکس کے لئے ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی ذرائع کے مطابق جھمپیر میں 50 میگاواٹ کے تین ونڈ فارم لگانے کے لئےقرضے کی منظوری دی گئی ہے۔منصوبے سے تیار ہونے والی بجلی سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی بیس سالوں تک خریدے گی۔اے ڈی بی کے پرائیوٹ سیکٹر آپریشن انوسٹمنٹ انالسٹ محمد عظیم ہاشمی کے مطابق ونڈ فارم سے بجلی کی تیاری سے پاکستان کا انحصار کوئلے اور تیل سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کم ہوگا۔اے ڈی بی اس سے پہلے دو ونڈ فارم منصوبوں کے لئے قرض فراہم کرچکا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*