پاکستان کے لئے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بچانا مشکل ہوگیا

پاکستان کے لئے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بچانا مشکل ہوگیا

پاکستان کے لئے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بچانا مشکل ہوگیا ،پہلی کی طرح دوسری اننگ میں بھی گرین شرٹ کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی ، تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک اس نے 7وکٹ کے نقصان پر 129رنز بنالئے ہیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے پہلے ہی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی،پہلے اننگز میں 133رنز پر پویلین لوٹنے والی ٹیم نے دوسری اننگ میں بھی اس روایت کو برقرار رکھا ،گرین شرٹس جسے اب نیوزی لینڈپر 62رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے ۔تیسرے دن کے آغاز پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ روز کے 3وکٹ پر 104 رنز پر اننگز کا دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 200 رنز ہی بنا سکی،جسے گرین شرٹس پر 67رنز کی برتری حاصل ہوئی، جے اے راول 55 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔پاکستان کی طرف سے راحت علی نے 4، سہیل خان اور محمد عامر نے 3،3کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔گرین شرٹ کی دوسری اننگ کا آغاز بھی بہتر ثابت نہ ہوا ، پہلی وکٹ 21پر گر گئی ،سمیع اسلم صرف 7رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعدبابر اعظم اور اظہر علی اسکور کو 58رنز تک لے گئے ،جس کے بعد جیسے لائن لگ گئی ،بابر اعظم 29،یونس خان 1،مصباح الحق 13اور اظہر علی 31پر آؤٹ ہوئے تو آدھی ٹیم 93رنز پویلین پہنچ گئی۔بعد میں آنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد2 اور محمد عامر 6رنز کا اضافہ کرکے کریز چھوڑ گئے ،آج کھیل کے اختتام پر اسد شفیق 6اور سہیل خان 22رنز پر کھیل رہے تھے ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے بولٹ نے 3جبکہ واگنر نے 2کھلاڑی آؤٹ کئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*