پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا آزمائشی تجارتی قافلہ سوست پہنچ گیا

پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا آزمائشی تجارتی قافلہ سوست پہنچ گیا

پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا آزمائشی تجارتی قافلہ سوست پہنچ گیا، 50 ٹرکوں پر مشتمل قافلے کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر نے استقبال کیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان اور آرمی کے فورس کمانڈر برائے جی بی ثاقب ملک محمود کی جانب سے قافلےکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا کہ 51 ارب کے سی پیک منصوبے میں سے اب تک 11 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان سے غربت کے خاتمے کا باعث بنے گا،جس کی حفاظت ہر حال میں کی جائے گی۔پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا آزمائشی تجارتی قافلہ سوست اور گلگت،چلاس اور پھر بشام جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*