پرویزرشید کو خبر لیک ہونے کے معاملے پر قربانی کا بکرابنایا گیا ، اعتزازاحسن

پرویزرشید کو خبر لیک ہونے کے معاملے پر قربانی کا بکرابنایا گیا ، اعتزازاحسن

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ پرویزرشید کو خبر لیک ہونے کے معاملے پر قربانی کا بکرابنایا گیا ہے،ن لیگ ہمیشہ کمزورکو نشانہ بناتی ہے ماضی میں مشاہد اللہ کو بھی قربانی کا بکرا بنایا گیا تھا۔لاہورمیں سپریم کورٹ بارکے انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعتز از احسن کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کی باتیں زیادہ تر مسلم لیگ ن کے دور میں ہوتی ہیں ، پرویز رشید بھی قومی سلامتی کے معاملے میں مارے گئے ۔پیپلز پارٹی نے قومی سلامتی کے نام پرکبھی کسی کو گرفتار نہیں کیا ،اصل ایکشن اس کے خلاف ہونا چاہیے جس نے خبر دی۔پاناما پیپرز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جن خاندانوں کے نام ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ میاں نواز شریف نے جس سال زیرو ٹیکس دیا تھا اس سال انہوں نے اربوں کی جائیدادیں خریدیں ، ان کا احتساب ہمارے ٹی اورز کے مطابق ہونا چاہیے۔اسلام آباد جانے والے راستے بند کرنے کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب سرکار کے نزدیک اقتدار بچانا قومی مفاد سے زیادہ عزیز ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*