پنجاب بھر سے 838 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، نہ کسی سیاسی کارکن کے گھر پر چھاپا مارا، وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ

پنجاب بھر سے 838 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، نہ کسی سیاسی کارکن کے گھر پر چھاپا مارا، وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ

وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے 838 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، نہ کسی سیاسی کارکن کے گھر پر چھاپا مارا، نہ کسی خاتون کارکن کو گرفتار کیا گیا۔انہوںنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نعیم الحق اور شاہ محمود قریشی نے ہزاروں کارکنوں کی گرفتاری کی بات کی،ہماری طرف سے جو بھی بات ہوتی ہے وہ رد عمل میں ہوتی ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب یہ ہے آپ کی طاقت، اس کے بل پر آپ کہتے ہیں کہ بند کردوں گا،8سو لوگ گرفتار ہوئے اور 4سو سڑکوں پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دس کروڑ آبادی کے پنجاب میں آج کہیں احتجاج، ریلی یا مظاہرہ نہیں ہوا،پورے پنجاب میں پتہ نہیں ہلا،اس طاقت کے بل پر آپ یرغمال بناتے ہیں اور رعونت کی باتیں کرتے ہیں ۔وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں دس لوگ نہیں نکلے آپ کے لیے،آج بنی گالا کی تلاشی لی جائے تو وہاں سے چرس، ہیروئن اور افیون برآمد ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*