پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں میونسپل کمیٹیوں میں پولنگ جاری ہے

پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں میونسپل کمیٹیوں میں پولنگ جاری ہے

پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں میونسپل کمیٹیوں میں پولنگ جاری ہے ۔انتخابی عمل شام چار بجے تک جاری رہےگا۔اس موقع پر سیکورٹی انتظامات بھی سخت رکھے گئے ہیں ۔بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کی تمام تحصیلوں میں میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ صبح نو بجے شروع ہوئی جوکسی وقفے کے بغیر شام چار بجے تک جاری رہےگی ۔مخصوص نشستوں میں خواتین ، اقلیت،یوتھ اور لیبر کی نشستیں شامل ہیں ۔ پولنگ کے دوران سیکورٹی انتظامات سخت رکھے گئے ہیں ،پولنگ میں صرف منتخب نمائندے ہی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں ۔بھکر کی تحصیل منکیرہ میں لیبر کی مخصوص نشست پر انتخاب کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے پولنگ ملتوی ہے۔ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر تمام ممبرز بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*