پنجاب میں حلف اٹھانے والے نئے وزراءکے محکموں کااعلان کردیا گیا

پنجاب میں حلف اٹھانے والے نئے وزراءکے محکموں کااعلان کردیا گیا

پنجاب میں حلف اٹھانے والے نئے وزراءکے محکموں کااعلان کردیا گیا، مجتبیٰ شجاع الرحمان کو تین اور ندیم کامران کو دو محکمے سونپ دیے گئے۔پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے علاوہ اطلاعات اور ثقافت کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔ملک ندیم کامران کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورشہری ترقی کےعلاوہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اضافی چارج بھی ہوگا جبکہ میاں منشاءاللہ بٹ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے وزیرہونگے۔خواجہ سلمان رفیق کے پاس میڈیکل ایجوکیشن اور صحت کی وزارت ہوگی جبکہ خواجہ عمران نذیر بینادی صحت کے وزیر ہونگے۔چودھری محمد شفیق کو خصوصی تعلیم، ڈاکٹرفرخ جاوید کو لٹریسی اورغیررسمی تعلیم اور رضاعلی گیلانی کوہائرایجوکیش کی وزارت سونپ دی گئی۔امانت اللہ شادی خیل کے پاس آبپاشی، محمد نعیم اختربھابھا کے پاس زراعت کا قلمدان ہوگا۔میاں یاورزمان جنگلات،جنگلی حیات اورفشریز، عطاءمحمد مانیکا محصولات اور تنویراسلم ملک کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے وزیرمقررہوگئے۔آصف سعید منیس لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، محمد آصف ملک محکمہ آثارقدیمہ کے وزیر مقررہوں گے۔جہانگیرخانزادہ کے پاس امورنوجوانان وکھیل اور نغمہ مشتاق کے پاس زکوۃ اورعشرکاقلمدان ہوگا۔ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کو اوقاف اورمذہبی امور کی وزارت دے دی گئی۔شیخ علاؤالدین کو وزیر صنعت وتجارت اور سرمایہ کاری ،مہر اعجاز اچلانہ وزیر قدرتی آفات اور ملک احمدیار ہنجرا کو وزیرجیل خانہ جات مقرر کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق تین صوبائی مشیروں کے محکموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، ملک محمد احمد خان اطلاعات اور ثقافت، رانامقبول احمد پبلک پراسیکیوشن اور رائے حیدرعلی خان سیاحت کے مشیر مقرر ہوگئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*