پہلے ٹیسٹ میں میزبان کیویز نے گرین شرٹس کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

پہلے ٹیسٹ میں میزبان کیویز نے گرین شرٹس کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان کیویز نے گرین شرٹس کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ کیوی ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتر ی بھی حاصل کر لی ہے۔میچ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 129رنز 7وکٹوں پر دوبارہ شروع کی ،تو ان کی پوری ٹیم 171 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔سہیل خان 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہےتھے۔نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 105 رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے با آسانی2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹیم کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے61رنز اسکور کیے،جبکہ جیت راول36رنزبنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔پہلےآئوٹ ہونے والے بیٹسمن ٹام لیتھم تھے وہ محمد عامر کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے،جبکہ ولیمسن61 رنز بنا کر اظہر علی کے ہاتھوں آئوٹ ہوئےہیں۔کولن ڈی گرینڈ ہوم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے۔ دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہملٹن میں 25سے 29 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*