پیرس میں دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ کا میلہ سج گیا

پیرس میں دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ کا میلہ سج گیا

یوں تو پیرس کو خوشبوؤں کا شہر کہا جاتا ہے لیکن اب چاکلیٹ کا سالانہ میلہ بھی اس کی پہچان بنتا جارہا ہے۔پیرس میں دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ کی نمائش ہوئی جہاں مختلف اقسام کی چاکلیٹس اور ڈیزائنز نے شائقین کے دل للچا دئیے ۔اس دلچسپ اور مزیدار فیسٹیول میں 15فٹ لمبا چاکلیٹ سے بنا ایفل ٹاور بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہاجسے دیکھ کر شائقین کے منہ میں پانی آگیا۔دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ نمائش میں لوگوں کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیا جہاں چاکلیٹ کی آبشاریں ، مٹھائیاں ، لباس ،کنگ کانگ،دیو قامت ہاتھی،جاپانی سمورائی اور مختلف مجسمے بچوں سمیت بڑوں کے لئے یکساں دلچسپی کا باعث بنے رہے ۔ہر سال منعقد کئے جانے والے اس میلے میں دنیا بھر سے 5 سو سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی جس میں دنیا کے بڑے ہوٹلوں کے ٹاپ شیفس، باورچی ،ڈیزائنرز اور ماہرین نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے چاکلیٹ کے ذریعے ایسی مزیدار چیزیں بنائیں کی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*