پیرس میں پولیس اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

پیرس میں پولیس اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

پیرس :فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں پولیس اہلکاروں اور افسروں کی بہت بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔فرانسیسی اخبار لی فگارو کے مطابق سینکڑں پولیس اہلکاروں اورافسران نے لوور میوزیم کی عمارت کے باہر مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرے میں شریک ایک پولس افسر نے بتایا کہ فرانسیسی پولیس کو پوری طرح متحد ہو جانا چاہئے کیونکہ پولیس کی بیشتر یونینز حکومت نواز ہیں۔مذکورہ پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس ملازمین کی یونینزکو عام مفادات کو مدنظر رکھنے کے بجائے اپنے اپنے مفادات کی فکر میں رہتی ہیں۔اس پولیس افسر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی حکومت کو چاہئے کہ وہ پولیس کی مشکلات و مسائل کو سمجھے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرے۔فرانس کے محکمہ پولیس کے اہلکار اور افسران گذشتہ 17 اکتوبر سے ملک کے مختلف شہروں میں خاص طور پر دارالحکومت پیرس میں مظاہرے کر رہے ہیں۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی یونین کے نمائندوں کے فرانسیسی وزیر داخلہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مظاہرے کے دوران فرانسیسی پولیس کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی ہے جبکہ ان مظاہروں میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*