پیپلز پارٹی کا سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اصولی فیصلہ

پیپلز پارٹی کا سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اصولی فیصلہ

سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔دبئی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات کی ، ملاقات میں مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سندھ میں مشیروں کو قلم دان دینے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک، اعتراز احسن اور لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ قانونی کمیٹی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*