پیپلز پارٹی کے سینئررہنما جہانگیر بدر 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سینئررہنما جہانگیر بدر 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہو رکی تاریخ کا ایک سیاسی باب بند ہوگیا ، پیپلز پارٹی کے سینئررہنما جہانگیر بدر 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، وہ دل اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے ، ان کی نماز جنازہ آج چار بجے پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ جہانگیر بدر کو 2 روز قبل سینے میں درد کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ جہانگیر بدر دل اور گردے کے مرض میں مبتلا تھے ۔ ان کے انتقال کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی ، جہانگیر بدر کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، سابق صدر آصف زرداری ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی ا پنے ٹوئٹ میں جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ جہانگیر بدر پچیس اکتوبر انیس سو چوالیس کو لاہور میں پیدا ہوئے ، پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ، وہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر بھی رہے ۔ انیس سو چورانوے اور دو ہزار نو میں سینیٹر بھی منتخب ہوئے ۔ بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*