پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت، بلاول بھٹو دبئی سے لاہور پہنچ گئے

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت، بلاول بھٹو دبئی سے لاہور پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے جہاں وہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی 7 روزہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بلاول نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ بلاول کی آمد پر ایئر پورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ بلاول کے استقبال کے لیے پیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی صدر قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر موجود تھی۔ پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے وطن واپسی پر کوئی پابندی نہیں ہے اور وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔ –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*