پی ٹی آئی نے آج نئی رام کہانی پیش کردی ، نوماہ سے جن کی گردان کرتے رہے وہ ثبوت اب کہاں ہیں ،طلال چوہدری

پی ٹی آئی نے آج نئی رام کہانی پیش کردی ، نوماہ سے جن کی گردان کرتے رہے وہ ثبوت اب کہاں ہیں ،طلال چوہدری

مسلم لیگ نون کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے آج نئی رام کہانی پیش کردی ، نوماہ سے جن کی گردان کرتے رہے وہ ثبوت اب کہاں ہیں ، تحریک انصاف کو ایک بار پھر شرمندگی ہوگی اور حکومت سرخرو ہوگی ۔ مسلم لیگ کے رہنماؤں کی لفظی گولہ باری ، عمران خان ، بلاول بھٹو ، شیخ رشید پر نشانے ، کیس جیتنے کا اعلان ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کی تین تقریروں کو توڑ مروڑ کر آج نئی رام کہانی پیش کردی ۔ طلال چودھری کہتے ہیں تحریک انصاف نے وکیل بدل کر اداکار رکھ لیا ، عمران خان پر فلم بنی تو دیکھنے کے قابل بھی نہیں ہوگی ۔ عابد شیر علی خوب گرجے برسے ، کہنے لگے جھوٹ بولنے والوں کا قلع قمع کیا جائے ، لال حویلی سے شیخ رشید کا سیاسی جنازہ نکلے گا ۔ مریم اورنگ زیب بولیں وکیل بدلنے سے کیس مضبوط نہیں ہوجاتا ، پی ٹی آئی کے کہنے پر نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے کچی دیواروں پر قدم نہ رکھیں ، اخباری تراشوں پر بھروسہ نہ کریں ۔ مائزہ حمید نے سوال کیا کہ عمران خان اپنے محلات کی منی ٹریل بتائیں ۔ –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*