پی ٹی آئی قیادت نے مشورے کیلئے رابطہ کیا تو ضرور ملے گا :اعتزاز احسن

پی ٹی آئی قیادت نے مشورے کیلئے رابطہ کیا تو ضرور ملے گا :اعتزاز احسن

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آئین آرمی چیف کی تقرری کے متعلق کچھ نہیں کہتا یہ پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت آتا ہے ، قطری شہزادے کا خط ردی کا ٹکڑا ہے جب تک وہ خود آکر عدالت میں حلف نہ اٹھا لیں ، کہتے ہیں پی ٹی آئی کی قیادت نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ، پی ٹی آئی مشورہ مانگے گی تو ضرور دوں گا ۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کو ہے ۔ پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے اعتزاز نے کہا کہ شریف برادران کاغذ بناتے جا رہے ہیں ، قطری شہزادہ کہتا ہے کہ میاں شریف نے سٹیل مل تو لگائی نہیں ، اب نواز شریف کے پاس کوئی راہ فرار نہیں ، ان کے باغوں میں درختوں کے پتوں کی طرح پیسے تو نہیں اگتے رہے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ حامد خان پی ٹی آئی کے ایک اچھے وکیل ہیں تاہم کیس پر تحریک انصاف رابطہ کرے گی تو وہ اچھا مشورہ دیں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*