پی ٹی آئی کا پاناما لیکس کا معاملہ میڈیا پر بھرپور انداز میں اٹھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پاناما لیکس کا معاملہ میڈیا پر بھرپور انداز میں اٹھانے کا فیصلہ

عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف کا بھرپور موقف میڈیا پر پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوا ۔ اجلاس میں شہریار آفریدی ،علی محمد خان، فرخ حبیب اور فیصل جاوید شامل ہوئے ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت سے متعلق مشاورت کی گئی ۔ عمران خان نے میڈیا پر تحریک انصاف کا بھرپور موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کے بعد لیگل ٹیم کا اجلاس بھی متوقع ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*