چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں ، زعیم قادری

چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں ، زعیم قادری

ترجمان پنجا ب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں ، پیپلزپارٹی غریب اور بے بس مریضوں کی ہمدرد ہے یا خودسرڈاکٹروں کی ترجمان ہے۔زعیم قادری نے وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کے میو ہسپتال کے ہڑتالی ڈاکٹروں کے حق میں بیان دینے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت پر تنقید کرنے کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما انسانی زندگیوں پر سیاست چمکانے سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کراچی میں پینے کے پانی کے لیے ترستے شہری نظر نہیں آتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*