چوروں نے8 گدھوں کو زہریلے انجکشن لگاکر ہلاک کردیا اور کھالیں لے کر فرار ہوگئے

چوروں نے8 گدھوں کو زہریلے انجکشن لگاکر ہلاک کردیا اور کھالیں لے کر فرار ہوگئے

سرگودھا میں چوروں نے8 گدھوں کو زہریلے انجکشن لگاکر ہلاک کردیا اور کھالیں لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی قصبہ للیانی میں چوروں نے گدھوں کو رات کی تاریکی میں زہریلے انجکشن لگائے اور مہارت کیساتھ ان کی کھالیں اتار کر فرار ہوگئے۔پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ گدھوں کو زہر والےانجکشن دے کر ہلاک کیا گیا ،پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*