چینی صدر شی جن پنگ کا امریکا کے نومنتخب صدر کو ٹیلیفون

چینی صدر شی جن پنگ کا امریکا کے نومنتخب صدر کو ٹیلیفون

اپنی انتخابی مہم کے دوران چین کو بار بار تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹرمپ کو چینی صدر زی جن پنگ نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر چینی صدر نے واضح کیا کہ تعاون کے علاوہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ، شی جن پنگ کے مطابق دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی صرف اسی وقت ممکن ہے جب ہر شعبے میں تعاون بڑھایا جائے. ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ چین کےساتھ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کا ادارہ رکھتے ہیں . دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا . ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بڑی باتیں اور خطرناک پالیسیاں نہ صرف دنیا میں بلکہ امریکی عوام بھی مسترد کر رہے ہیں. ایک طرف امریکا میں مظاہرے جاری ہیں تو دوسری طرف دنیا کے کئی رہنما اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*