چین میں فرشتہ نما شخص، اب تک 300 افراد کو خودکشی سے بچاچکا ہے

چین میں فرشتہ نما شخص، اب تک 300 افراد کو خودکشی سے بچاچکا ہے

چین کے شہر نینجِنگ میں دریا پر بنا ایک پُل ہمیشہ سے ہی مایوس لوگوں کی خودکشی کا ایک مقام بنا رہا ہے۔ اسی جگہ پرچین سی نامی شخص نے اپنی زندگی ختم کرنے کی ٹھانی تو ایک بوڑھے شخص نے اپنی باتوں سے اس کی ہمت بڑھائی اور زندگی ختم کرنےسے باز رکھا۔ اس کے بعد خود چین سی نے اسے اپنا مشن بنالیا۔ چین سی 2003 سے اب تک چھٹی کے روز اس پل پر آتا ہے اور گھنٹوں یہاں گھوم کر لوگوں کو دیکھتا رہتا ہے جہاں اسے خودکشی کرنے والے افراد الگ سے نظر آجاتے ہیں اور یہ تنہا کھڑے ہوکر دریا یا زمین کو تکتے رہتے ہیں۔  چین سی کے مطابق مایوس افراد کے چلنے کا انداز بتاتا ہے کہ وہ اگلے لمحے اپنی جان ہاردیں گے۔ چین سی کو نینجنگ کا فرشتہ کہا جاتا ہہے اور 13 برس میں اب تک 300 افراد کی جان بچاچکا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*