چین نے بھارت اور روس کو دفاعی میدان میں پیچھے چھوڑ دیا

چین نے بھارت اور روس کو دفاعی میدان میں پیچھے چھوڑ دیا

چین نے ’’سی ایم 302‘‘ کے نام سے ایک ایسا نیا بحری جہاز شکن کروز میزائل فروخت کےلئے پیش کردیا ہے جو آواز سے زیادہ (سپر سونک) رفتار پر سفر کرسکتا ہے اور جس کے بارے میں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت اور روس کے مشترکہ ’’براہموس‘‘ کروز میزائل کا جواب ہے۔ اگرچہ ژوہائی میں ’’ایئر شو چائنا‘‘ کو اختتام پذیر ہوئے آج ایک ہفتے سے زیادہ ہوچکا ہے لیکن اس نمائش میں چین نے جس انداز سے اپنی دفاعی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے، اس پر دنیا بھر میں مسلسل بحث جاری ہے۔ سی ایم 302 بھی چین کی اسی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔ کروز میزائل‘‘ کسی دور دراز ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناسکتا ہے اور سمت بندی و رہنمائی (نیوی گیشن اینڈ گائیڈنس) کے جدید کمپیوٹرائزڈ آلات سے لیس ہونے کے باعث ’’اُڑتا ہوا سپر کمپیوٹر‘‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*