ڈئیر زندگی‘جس نے پہلے ویک اینڈ پر ہی کمال کا بزنس کیا اور باقی ساری فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈئیر زندگی‘جس نے پہلے ویک اینڈ پر ہی کمال کا بزنس کیا اور باقی ساری فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

اس ہفتے بالی ووڈ باکس آفس رپورٹ پر نظر ڈالیں تو سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں گوری شندے کی ’ ڈئیر زندگی ‘سرفہرست نظرآتی ہے، جس نے پہلے ویک اینڈ پر ہی کمال کا بزنس کیا اور باقی ساری فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔فلم کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ ہیں، کنگ خان جبکہ عالیہ بھٹ اور علی ظفر بھی اداکاری کے جوہر دکھاکر فلم بینوں سے خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔فلم میںعلی ظفر کی اداکاری کو نہ صرف پاکستانی فینزنے خوب سراہا ہے بلکہ بھارتی فینز بھی ان کی اداکاری کا لوہا ماننے میں پیچھے نہیں۔فلم کی ریلیز کے بعد علی ظفر نے فیس بک کے ذریعے اپنے مداحوں کو فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ’ فلم میں ان کا نام ’رومی‘ ہے اور رومی ان کے پسندیدہ شاعر بھی ہیں۔اس دوران انہوں نے اپنی فلم کا گانا ’تو ہی تو‘ بھی گنگنایا جو فلم میں ارجت سنگھ نے گایا ہے۔فلم کے دیگر اداکاروں میں انگت بیدی، کنال رائے کپور اور ادیتیہ رائے کپور بھی شامل ہیں۔فلم اس ہفتے52 کروڑ کا سے زیادہ کا بزنس کرکے پہلے نمبر پر براجمان ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*