ڈاکٹرکو سیلفی فیس بک پر لگانا مہنگا پڑ گیا ، نوکری سے فارغ

ڈاکٹرکو سیلفی فیس بک پر لگانا مہنگا پڑ گیا ، نوکری سے فارغ

مصر کی شمالی صوبےالبحیرہ میں آپریشن کے دوران مرد گائناکالوجسٹ ڈاکٹر کو سیلفی لینا مہنگا پڑگیا، ڈاکٹر نے دوران آپریشن دیگر اسٹاف ممبران کے ساتھ سیلفی لی اور فیس بک پیج پر لگادی جس کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آئی تاہم ڈاکٹر نے بعد میں سیلفی تو ہٹالی لیکن ڈاکٹر کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹر کو طلب کرکے وضاحت طلب کی جس پر ڈاکٹر نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیلفی لینے سے پہلے مریضہ سے اجازت لی تھی. دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت دیگر عملے کو بھی معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*