ڈاکٹر عاصم نے ضمانت کی رقم اور پاسپورٹ جمع کرادیے

ڈاکٹر عاصم نے ضمانت کی رقم اور پاسپورٹ جمع کرادیے

دہشت گردوں کے علاج میں سہولت کاری سے متعلق کیس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے ضمانت کی رقم اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کرادیے۔دہشت گردوں کے علاج میں سہولت کاری سے متعلق کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے ضمانت کی رقم اور پاسپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرائے۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔اس سے قبل کیس میں پی ایس پی رہنما انیس قائمخانی اوررہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*