ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر منتخب کر دیئے گئے

ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر منتخب کر دیئے گئے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، کے پی کے اور کراچی ڈویژن کے لئے پارٹی کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا ہے۔ نظر بند رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کراچی ڈویژن کے صدر بنادیئے گئے۔بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کےلیے بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا ۔ پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان کے علی مدد جتک کو صدر، اقبال شاہ کو جنرل سیکرٹری ،کے پی کے میں ہمایوں خان کو صدر اور فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کراچی ڈویژن کے صدر اور سعید غنی کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے۔پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے نئے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کو یوم تاسیس بھر پور طریقے سے منائیں گے جس کے بعد 6 دسمبر تک صوبائی کنونشن ہوں گے ۔آرگنائزنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بنیادی اصولوں پرقائم ہیں، محروم طبقات کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*