ڈاکٹر عاصم کی ہفتے میں دو بار 6ہفتوں کے لئے ہائیڈروتھراپی کرانے کی اجازت

ڈاکٹر عاصم کی ہفتے میں دو بار 6ہفتوں کے لئے ہائیڈروتھراپی کرانے کی اجازت

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج فراہم کرنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم کی ہفتے میں دو بار 6ہفتوں کے لئے ہائیڈروتھراپی کرائی جائے۔عدالتی حکم کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو ہائیڈروتھراپی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات میں ضیاء الدین اسپتال لایا جائےاور ہائیڈروتھراپی کے فوری بعد جناح اسپتال منتقل کیا جائے۔ضیاء الدین اسپتال کے علاوہ کسی بھی اسپتال میں یہ سہولت موجود نہیں۔میڈیکل بورڈ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو کمر کے نچلے حصے میں شدید درد اور تکلیف ہے۔علاج میں مزید تاخیر کسی ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ سرجری ممکن نہ ہونے کی صورت میں فی الحال ہائیڈروتھراپی کرانا ضروری ہے۔آئین کا آرٹیکل 9 ہر شہری کو زندگی گزارنے کے حق کی گارنٹی دیتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*