ڈرامے اور سنسنی سے بھرپور نئی تاریخی فلم ‘سائلنس ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ڈرامے اور سنسنی سے بھرپور نئی تاریخی فلم ‘سائلنس ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

صفِ اول کے ہالیو وڈ اداکار لیام نیسن کی ڈرامے اور سنسنی سے بھرپور نئی تاریخی فلم ‘سائلنس ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکارمارٹن سیکورسیس کی اس فلم کی کہانی جاپان کے سترہویں صدی کے واقعات کی عکاسی کر رہی ہے جس میں دو نوجوان اپنے ایک مذہبی پیشوا کی مددکیلئے جاپان پہنچتے ہیں۔تاہم مشکل صورتحال کا شکار ہو کر خودبھی وہیں پھنس جاتے ہیں۔باربرا ڈی فینا اوررینڈل ایمیٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم جاپانی مصنف شوساکو اینڈو کے1960کے ناول سے ماخوذ ہے ۔تاریخی واقعات کے گِرد گھومتی اس فلم میں مرکزی کردار لیام نیسن نے نبھایا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار اینڈریو گارفیلڈ، ایڈم ڈرائیور، یاشوشی ٹکاڈا اور کیرین ہنٹزشامل ہیں۔51ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی سنسنی خیز پر مبنی مناظر سے بھرپوریہ فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت آئندہ سال جنوری میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*